راجن
پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ڈینگی کا حملہ بھی بڑھ
جاتا ہے۔اس لئے ڈینگی سے بچنے کے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں
کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا
رکھنا چاہئے۔کہیں بھی فالتو پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔مکمل آستین والے کپڑے
پہنیں اور غروب آفتاب کے وقت مچھر بھگاؤ لوشن کا استعمال کریں۔ان خیالات کا
اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے کالج ہذا
کے زیر اہتمام ڈینگی سے آگاہی بارے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس
موقع پر پروفیسرز،لیکچرارز،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ پرنسپل
مسز شاہینہ ناز نے طالبات سے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کی معلومات کو جتنا ممکن
ہو سکے آگے پھیلائیں تاکہ اس سے آگاہی میں اضافہ ممکن ہو۔تقریب سے دیگر
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اس کی افزائش والی
جگہیں ختم کرنا ہوں گی۔تاکہ لاروا پرورش نہ پا سکے اور ماحول کو زیادہ سے
زیادہ ڈینگی سے محفوظ بنایا جاسکے۔
0 comments:
Post a Comment