راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)قدرتی آفات اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے تمام متعلقہ
محکمے اپنی تیاری مکمل کریں اور حفاظتی بندوں کا سروے کیا جائے۔افسران اپنی
ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دیں۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر
نے ممکنہ فلڈ کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
کہیں۔اجلاس میں ایکسئن رود کوہی،ایکسئن ایری گیشن ،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس
،زراعت،سی ڈی ،پولیس،ٹی ایم اوز اور ریوینیو افسران نے فلڈ کے بارے میں
اپنا اپنا پلان بتایا۔ڈی سی او نے کہا کہ ناگہانی آفات اور سیلاب سے بچاؤ
کے لئے ہمیں مکمل طور پر تیا رہنا چاہئے اور اس سلسلے میں سیلابی علاقوں
میں رہنے والے لوگوں کو پہلے سے آگاہ کیا جائے تاکہ بر وقت بڑے نقصان سے
بچا جا سکے۔ڈی سی او نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی سیلاب کے دوران
لگائے جانے والے میڈیکل کیمپوں میں ہر قسم کی ادویات موجود ہونی چاہئیں۔اور
امدادی ٹیمیں اپنا ورک اور مشقیں جاری رکھیں۔
0 comments:
Post a Comment