را
جن پو ر(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پرائیوٹ تعلیمی ادارے حکومت کے شانہ بشانہ
تعلیم کے فروغ کے لیے نمایاں کرداراداکررہے ہیں۔ تعلیم کے بغیرکوئی بھی
معاشرہ ترقی سے ہمکنارنہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کااظہارسرپرستِ اعلیٰ پرائیوٹ
سکولزایسوسی ایشن راجن پور کنورکمال اخترنے رینج ہوٹل میں منعقدنومنتخب
عہدیداران کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ایک
ایسازیورہے جونہ توکبھی چوری ہوسکتاہے اورنہ ہی زنگ آلود۔ والدین کوچاہیے
کہ وہ اپنے پھول جیسے بچوں کوزیورِتعلیم سے ضرورآراستہ کریں۔ نومنتخب
چیئرمین محمدعارف شبیرنے کہاکہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے نتائج ہمیشہ اہمیت
کے حامل رہے ہیں۔ والدین کافرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے
بھرپورکرداراداکریں تاکہ وہ بڑے ہوکرایک سُودشہری ثابت ہوں اورملک وقوم کے
لیے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری فداحسین نادرنے کہاکہ
تعلیم انسان کوانسان بناتی ہے۔ پرائیوٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اضافہ
اورتعلیم کے فروغ کے لیے بہترین اورمثبت کرداراداکررہے ہیں۔ حکومت کاچاہیے
کہ وہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی مکمل سرپرستی کرے۔ اس موقع پرنومنتخب
عہدیداران، سرپرستِ اعلیٰ غلام یٰسین اعوان، نائب سرپرست ملک مجیب عالم،
چیئرمین چوہدری محمدیونس، وائس چیئرمین خلیل احمدگل، ضلعی صدرمحمدبلال
حسنی، تحصیل صدرمحمدصابرشبیرراہی، جنرل سیکرٹری محمدفداحسین نادر، ڈپٹی
جنرل سیکرٹری وارث علی پرنس، سینئرنائب صدرملک مشتاق حسین، نائب
صدرمحمداکمل لنگاہ،نائب صدردوئم جام رشیداحمد، فنانس سیکرٹری محمدآصف صغیر،
انفارمیشن سیکرٹری چوہدری محمدسیف اللہ، ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری
زاہدحسین، جنرل سیکرٹری دوئم اخترعباس جسکانی، جوائنٹ سیکرٹری نصراللہ خان
مکول، لیگل ایڈوائزرزاہد فرید، سپورٹس سیکرٹری رجب علی دریشک، کے علاوہ
دیگرتعلیمی اداروں کے پرنسپل اوراورسربراہ بھی موجودتھے۔
0 comments:
Post a Comment