Feature Top (Full Width)

Monday, 2 May 2016

محکمہ فوڈ کی ناقص حکمتِ عملی اور آڑھتیوں کے ساتھ ملی بھگت سے چھوٹے کاشتکار ذلیل و خوار ہونے پر مجبور

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پہلے آئیں پہلے پائیں کے نام پر کسانوں کو باردانہ کے حصول کیلئے رات بھر انتظار کرنا پڑتا ہے محکمہ فوڈ کی ناقص حکمتِ عملی اور آڑھتیوں کے ساتھ ملی بھگت سے چھوٹے کاشتکار ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ،آڑھتی حضرات پانچ سو روپے کے عوض پلے داروں سے رات بھر کرسیاں بک کر لیتے ہیں کسانوں کے ہاتھ میں ٹھینگا ۔تفصیلات کے مطابق راجن پور، کوٹ مٹھن ، فاضل پور اور عمر کوٹ فوڈ سنٹر پر پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر باردانہ کے اجراء کا سلسلہ کچھ اس طرح چل پڑا ہے کہ آڑھتی حضرات رات بھر فوڈ سنٹر پر کام کرنے والے پلے داروں سے کرسیاں بک کرالیتے ہیں جو صبح آٹھ بجے شروع ہونے والے باردانہ میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ کسان اور کاشتکارحضرات باردانہ کے حصول کے لئے ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ہیں ،کسانوں کا کہنا ہے کہ باردانہکے اجراء کے لئے قرعہ اندازی والا سسٹم قدرے بہتر تھا کم از کم ساری ساری رات ذلیل و خوار تو نہیں ہونا پڑتا تھا ۔انہوں نے ڈی سی او راجن پور سے مطالبہ کیا کہ رات بھر جو پلے دار سیٹوں پر براجمان ہوتے ہیں اور صبح آڑھتیوں سے رقم وصو ل کر تے ہیں انکے خلاف مناسب کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسانوں کو یا تو کوٹہ بڑھایا جائے یا پھر قرعہ اندازی والا سسٹم دہرایا جائے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers