راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خاطر خواہ کم ہوگئی
ہیں ۔ پبلک ٹرانسپورٹر کو چاہئے کہ وہ عوام ریلیف دینے کیلئے گورنمنٹ کے
مقرر کردہ کرایہ نامہ کے مطابق وصول کرے۔زیادہ کرایہ وصول کرنے والے
ٹرانسپورٹر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں اے سی راجن
پور چوہدری مختار کی چیکنگ کیلئے ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔روزنامہ کی بنیاد پر
زیادہ کرایہ وصول کرنے والے جرمانہ اور چالان کئے جارہے ہیں ۔ اے سی راجن
پور چوہدری مختار نے کہا کہ لوگوں کو موقع پرزیادہ کرایہ دینے والے مسافروں
کو واپس کراکے گاڑی مالکان کو جرمانہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی
او کی ہدایت پر پبلک پلیس پر بڑے بڑے بینروں پر کرایہ نامے لکھ کر آویزاں
کردئیے گئے ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment