راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ نے گورنمنٹ بوائز
ہائی سکول نمبر1میں ای سی سی ریسورس سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ
ابتدائی بچپن کی تعلیم سے بچوں کو ذہنی طور تعلیم کی طرف راغب کرنا بھی ایک
خدمت خلق کاکام ہے۔ اس موقع پر این آر ایس پی اور پلان پاکستان کے پورجیکٹ
کوارڈینٹر مدنی اصغر نے بتایا کہ ریسورس سنٹر کا مقصد اساتذہ کو ابتدائی
بچپن کی تعلیم پر معیاری تعلیم دی جاسکے۔ این آر ایس پی اور پلان پاکستان
نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ابتدائی بچپن کی تعلیم کے پروجیکٹ کے
بنائے گئے سنٹر کی نمائش کی ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں اور مختلف
سماجی تنظیموں نے اپنے اپنے سٹال لگائیے ۔مزید انہوں نے کہا کہ ابتدائی
بچپن کی تعلیم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں میں متعارف کرانا تاکہ لوگ بچوں کو
تعلیم کی طرف راغب کریں ۔ ڈی سی او نے سنٹر کا مکمل معائنہ کیا اوراین آر
ایس پی اورپلان پاکستان کے اقدام کو سرہا۔اس موقع پر ای ڈی او تعلیم
عبدالغفار لنگاہ،سینئر ہیڈماسٹر چوہدری نوراحمد،سماجی شخصیات اور معززین نے
شرکت کی ۔
0 comments:
Post a Comment