rراجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)98کروڑ20لاکھ کی لاگت سے 418سکیمیں مکمل کی جائیں گی
۔ مسنگ فیسلیٹیزکی سکیموں کو جلد مکمل کریں اور ضلع بھر کے سکولوں کی
دیواروں کو مزید اونچا کرنے کی ہدایت ۔ یہ باتیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری
ومقامی ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری نے ڈسٹرکٹ کمپیلس کے کمیٹی روم میں
ڈی سی سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ڈی سی او راجن پور
غازی امان اللہ خان نے ضلع بھر کی سکیمیوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی
انہوں نے کہا کہ این اے174کی 124سکیمیوں میں 79مکمل اور 45پر کام جاری ہے
اور این اے 175کی 184سکیمیوں میں سے 82مکمل اور 102پر کام جاری ہے ۔ انہوں
نے کہا پی پی 248کی 34سکیمیوں میں 22مکمل اور12پر کام جاری ہے ۔ اسی طرح پی
پی 250کی 67سکیمیوں میں 53مکمل اور14پرکام جاری ہے مزید انہوں نے کہا کہ
پروانشل ڈویلپمنٹ سکیمیں 38میں سے 9مکمل اور باقی پرکام جاری ہے ۔ ڈی سی او
نے تمام آفسران کو ہدایت کی جاری ترقیاتی سکیمیوں کی نگرانی کریں اور
میٹریل بالکل 100فیصد ٹھیک ہونا چاہیے ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ
موجودہ حالات کے پیش نظر ضلع راجن پور میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل ہیں
اور انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اگر
کوئی ایسا شخص نظر آئے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں ۔
اس موقع پر تمام ضلعی افسران موجود تھے ۔ ایم پی اے سردار عاطف خان نے کہا
کہ ضلع راجن پور کی ترقی میں ضلعی انتظامیہ کی بڑی کاوش ہے ۔ اور مزید ترقی
کیلئے ڈی سی او غازی امان اللہ کی زیرنگرانی ضلع کی تمام محرومیاں ختم
ہوجائیں گی۔ مزید انہوں نے کہا کہ میں تمام ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں
نے دن رات محنت کر کے ضلعی کی ترقی میں اہم کردار اداکیا ہے ۔ اور انشاء
اللہ اس ضلع کو پنجاب کا ایک مثالی ضلع بنائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment