راجن پور۔( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر رات12بجے کے
بعد ضلع بھر کے پیٹرول پمپس پر چھاپہ مار ٹیموں کی اچانک ریٹ کی چیکنگ۔ نئے
ریٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات فروخت نہ کرنے والوں کے پمپس سیل کر دیئے
جا ئیں گے ۔ لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر کے رات بھر پمپوں کی چیکنگ ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کے نئے مقرر کردہ نرخوں پر فوری عمل درامد کرانے کے
لیئے ڈی سی او کی ہدایت پر لیبر انسپکٹر نے رات 12بجے کے بعد تحصیل روجہان
کے تمام پیٹرول پمپس کو چیک کیا اور اچانک قیمتیں چیک کیں ۔ انہوں نے کہا
کہ تمام پیٹرول پمپس مالکان نئے ریٹس کے بینرز لگائیں تاکہ عوام کو آگاہی
مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے پیٹرولیم مصنوعات کم
کر دی ہیں ۔ اس لیئے عوام کو بھی سستے داموں اور نئے نرخوں کے مطابق
پیٹرول اور ڈیزل فروخت کئے جا ئیں ۔ لیبر انسپکٹر نے مزید کہاکہ نئے ریٹس
کی چیکنگ جاری ہے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جا ئے گی۔
0 comments:
Post a Comment