Feature Top (Full Width)

Saturday, 27 December 2014

فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے پروگرام کا مقصد مقامی کمیونٹی کو قانون کی حکمرانی اور انصاف تک رَسائی میں مفت قانونی معاونت فراہم کرنا ہے محمد فاروق ملک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیٹزن ایکشن کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے پروگرام کا مقصد مقامی کمیونٹی کو قانون کی حکمرانی اور انصاف تک رَسائی میں مفت قانونی معاونت فراہم کرنا ہے راجن پور جیسے پسماندہ علاقہ میں شہریوں کی کثیر تعداد غربت کے باعث اپنے حقوق کے حصول سے محروم رہتی ہے معاشرے کے مظلوم طبقات کو اُن کے حقوق کی فراہمی بارے شعور وآگاہی کی فراہمی ہی دراصل سی سی ایچ ڈی کا مشن ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ پروگرام آفیسر سی سی ایچ ڈی محمد فاروق ملک نے مقامی ہوٹل میں یونین کونسل راجن پور شرقی وغربی اور یونین کونسل جہان پور،شکار پور کی سیٹزن ایکشن کمیٹیوں کے عہدیداران اور ممبران سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر تین روزہ کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا آغاز کیا گیا یہ ٹریننگ تین روز صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہیگی جس میں شرکاء ٹریننگ کو سی سی ایچ ڈی کے پروگرامز بارے شعور وآگاہی فراہم کی جائیگی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers