راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان پروفیسر
ڈاکٹر شاہدہ حسنین نے سٹاف کے ہمراہ راجن پور کیمپس کے لئے عطیہ کی جانے
والی اراضی کا معائنہ مطالعاتی دورہ کے دوران سیر حاصل معلومات حاصل کی اور
عطیہ کی جانے والی اراضی پر انشاء اللہ خواتین یونیورسٹی ملتان کا راجن
پور میں کیمپس بنایا جائے گا۔یہ باتیں وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان
پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین نے سٹاف کے ہمراہ ایشیاء کے سب سے بڑے لا یؤ
سٹاک عمر فارم اور خواتین یونیورسٹی کو عطیہ کی جانے والی 5ایکڑ اراضی کا
سٹاف کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز
پروفیسر فخر لطیف بزدار ، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ
آفیسر فشریز رضا بلوچ ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور ، فاضل پور کی
پرنسپلز اور سٹاف بھی موجود تھا۔ وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان
پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین نے سٹاف کے ہمراہ عمر فارم کے مختلف شعبہ جات جن
میں لایؤ سٹاک ،مچھلی اور بطخ کے علاوہ دیگر حصوں کا دورہ کیا اور زبیر
فاروق خان کی عیادت کی۔ بعد ازاں زبیر فاروق خان نے عمر فارم سے ملحقہ
5ایکڑ اراضی خواتین یونیورسٹی ملتان کو عطیہ کی اور کاغذات وائس چانسلر کے
حوالے کیئے اور یادگاری شیلڈ بھی دی۔
0 comments:
Post a Comment