راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) السادات ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام راجن پور کی
یونین کونسل کوٹلہ مالیم میں صحت وصفائی کی مہم شروع کردی گئی ہے جس میں
مقامی لوگوں ،ٹے ایم اے اور سماجی تنظیم آگاہی بھی پیش پیش اس مہم میں حصہ
لے رہے ہیں ۔ یہ بات پروگرام منیجر السادات ویلفیئر سوسائٹی محمد شفیق
گیلانی نے صفائی مہم کے دوران بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم سماجی تنظیم
سیاد کے تعاون سے کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی آگاہی کیلئے
پروگرام بھی منعقد کرائے جائیں گے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں
کو چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ بیماریوں سے
محفوظ رہ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مزید اور ضلع کی یونین
کونسلوں میں بھی صحت و صفائی کی مہم جاری رہے گی
0 comments:
Post a Comment