راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) 05 دسمبر 2014 بین الاقوامی رضا کاروں کا دن
۔اس دن کے حوالے سے ریسکیو 1122 نے ڈگری کالج راجن پور میں سیمینار منعقد
کیا جن میں ڈاکٹر محمد اسلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ، راحت علی چوہدری
(کنٹروم انچارج) پروفیسر کلیم اللہ قریشی ، میڈم رخسانہ باری (ہیلپ فاؤ
نڈیشن) اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضا کاریت ہمارے
خون میں بسی ہوئی ہے ۔ اور اوراسلامی معا شرے کا نہا یت اہم جزو ہے۔ دنیا
کے تمام مما لک میں رضا کاروں کے کام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے رضا
کاروں کا دن منایا جاتا ہے ۔ مزید برآ ں ڈکٹر محمد اسلم صاحب نے ریسکیو بلڈ
ڈونر فاؤنڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام کمیو نٹی
ریسکیو بلڈ ڈونر فاؤ نڈیشن میں رجسٹریشن کرو ا ئے تا کہ ضرورت کے وقت
ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر کال کر نے پر کسی بھی ضرورت مند کو خون مل
سکے۔
0 comments:
Post a Comment