راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) انڈس شوگر ملز کی جانب سے پر مٹ کی بندش پر کسان
پر یشان ،بااثر زمینداروں کو خصوصی ’’ پر مٹ ‘‘ جاری کئے جانے پر کسانوں
کا احتجاج ،راجن پور کے کسانوں محمدافضل ،جلیل احمد،محمد رفیق،واحد
بخش،محمد باقر ،حاجی محمد یوسف ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا
کہ انڈس شوگر ملز کی انتظامیہ نے کسانوں کو گنے کی خریداری کے لئے پر مٹ کی
فراہمی مکمل بند کردی ہے جس سے انڈس ہائی وے پر گنے سے لوڈ ٹرالیوں کی
قطاریں لگ گئیں ہیں کسانوں کا مزید کہنا ہے کہ بااثر زمینداروں کو بندش کے
باوجود پر مٹ جاری ہورہے ہیں جس سے کسانوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے
جبکہ گندم کی کاشت کا سیزن گذرنے کے باعث کسان پریشان ہیں اُنہوں نے
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اورڈی سی او غازی امان اللہ سے فوری طور
پر اس حوالے سے کردار ادا کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment