Feature Top (Full Width)

Sunday, 28 December 2014

دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور حامیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی شیر علی گورچانی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف مثالی اتحاد اور پوری قوم کا اکٹھے ہونااس بات کی دلیل ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی گھڑی آچکی ہے۔انشاء اﷲ پاکستان سے ہمیشہ کے لئے دہشت گردی کی لعنت ختم ہوگی اور ملک ایک بار پھر امن وسلامتی کا گہوارہ بنے گا۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور حامیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔ نئے عزم اور قومی جذبے کے ساتھ دہشت گردوں کا صفایا کرکے نئی نسل کو پرامن اور محفوظ پاکستان دینے کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنے کیلئے انقلابی اور موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں سول سوسائٹی کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ جنگ پوری قوم کی جنگ ہے ،انشاء اللہ اس میں فتح ہماری ہو گی ۔ پشاور آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت دہشت گردی کی تاریخ کا بدترین اور المناک واقعہ ہے۔ ماؤں کی گوداجاڑنے والے عبرتناک سزاکے مستحق ہیں ۔سردار شیر علی خان گورچانی نے مزید کہا کہ پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ پنجاب میں سولر، بائیوگیس سمیت ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے کام جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔۔ پاکستان میں سولر سے بجلی پیدا کرنے کیلئے اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ قائداعظم سولر پارک جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں بنایا گیا ہے جہاں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے پاکستان کا پہلا 100میگاواٹ کا سولر پاور پراجیکٹ لگا رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس منصوبے سے جلد بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers