راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )راجن پور میں یونیورسٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے
،حکومت رود کوہی سے بچاؤ کے مستقل حل اور حفاظتی بندوں کی تعمیر پر فوری
توجہ دے ،۔سانحہ پشاور کے شہداکی قربانی رنگ لائے گی ۔،ان خیالات کا
اظہارمحمد طاہر خان گوندل فولکل پرسن راجن پور ہیومن ٹیرین ڈویلپمنٹ نیٹ
ورک کی ماہانہ میٹنگ کے شرکا سے خطاب کر تے ہو ئے کہا اس موقع پر ان کا
مزید کہنا تھا کہ راجن پور ہیومن ٹیرین ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا مقصد راجن پور
کے مسائل کو اعلی حکام تک پہچا نا اور مقامی سماجی تنظیموں کو در پیش مسائل
میں ساتھ دینا ہے اس نیٹ ورک میں سماجی تنظیمیں ۔صحافی اور وکلا شامل ہیں
۔جو کہ اپنے اپنے وسائل کے مطابق مسائل کو اجاگر کر نے میں اپنا کردار ادا
کر یں گے ،اس موقع پر کنور فہیم نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ یوتھ کو
ساتھ لے کر چلنا وقت کی اہم ضرور ت ہے ،کاروکاری کے خاتمہ کے لیے لوگوں کو
تعلیم دینا ہو گی اور خواتین کو ان کے حقوق دلانے کے لیے آواز بلند کر نا
ہو گی ،اس موقع پر روبینہ بی بی کا کہنا تھا کہ جام پور بائی پاس کو فوری
تعمیر کیا جا ئے تاکہ عوام کو سہولت میسر آسکے اور آئے روز ہو نے والے
حادثات پر قابو پایا جا سکے ۔اس موقع پر میٹنگ میں انور ساجد ،سلطان مزاری
،منظور گل ،زاہد حسین،اعجاز دریشک ۔ مجاہد دریشک و دیگر نے شرکت کی ۔اس
موقع سانحہ پشاور کے شہدا کے لیے دعا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔
0 comments:
Post a Comment