راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ ٹیچر سلام ڈے کی
تقریب میں اچھی کارکردگی دیکھانے والے اساتذہ کو ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ
جو لوگ محنت کرتے ہیں ۔ وہ قابل احترام ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہونی
چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی
تربیت پر بھی توجہ دیں ۔ اساتذہ بچوں کا مستقبل ہیں یہ اساتذہ ہی بچوں کی
تعلیم و تربیت کر کے زمین سے آسماں تک پہنچاتے ہیں ۔ اس موقع پر ای ڈی او
تعلیم عبدالغفار لنگاہ ،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نوراحمد ،ماسٹر محمد نواز
،ڈی او تعلیم اور ڈپٹی تعلیم ، اے ای اوز اور ساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت
کی ۔ ڈی سی او نے کہا ضلع بھر کے اساتذہ کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئیکار
لائیں گے ۔ضلعی انتظامیہ چاہتی ہے کہ اساتذہ کے مسائل ترجیح بنیاد وں پرحل
کئے جائیں ۔اور سکولوں کی بنیاد ی ضروری مسائل کے حل کیلئے ٹیمیں کام
کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی متعلقہ
ہیڈ ماسٹر اور افسران خود نگرانی کریں اگر کہیں کوئی مسئلہ ہوتو ضلعی
انتظامہ کے نوٹس میں لائیں۔
0 comments:
Post a Comment