Feature Top (Full Width)

Sunday, 7 December 2014

والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ہمیشہ کی معذوری سے بچائیں آفتاب احمد

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)8 دسمبر سے ضلع بھر میں تین لاکھ اسی ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیمیں نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ہمیشہ کی معذوری سے بچائیں یہ باتیں ڈسٹرکٹ آفیسر کورآڈنیشن(ڈی۔او۔سی)آفتاب احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال راجن پور میں چھوٹے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ، ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈاکٹر وحید اور مولانا علی محمد صدیقی بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد مولانا علی محمد صدیقی نے پولیو مہم کی کامیابی کے لئے دعا کرائی۔ای ڈی او صحت نے بتایا اس مہم میں 969ٹیمیں کام کر رہی ہیں جن میں 828موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیمیں ضلع راجن پور کی 44یونین کونسلوں میں بچوں کو گھر گھر جا کر قطرے پیلائیں گی۔ اگر کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ جائے تو نزدیکی سرکاری ہسپتال سے رجوع کر سکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers