راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ و مرکزی رہنما
سرائیکستان عوامی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے قصرِ فرید ؒ میں خواجہ
غلام فرید ؒ سائیں کے عرس کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت کے بعد سجادہ نشین
دربار فرید ؒ خواجہ معین الدین کوریجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے دربارِفریدؒ پر پابندیاں غیر آئینی
غیر جمہوری ہیں گذشتہ چار سالوں سے عرس فرید ؒ پر تجارتی ،ثقافتی پابندیوں
سے ہزاروں لوگوں کو بیروزگار کر دیا گیا ہے حکمران سقوط ڈھاکہ سے سبق
سیکھیں بنگالیوں کی ثقافت اور زبان پر حملہ ہوا تو سقوط ڈھاکہ رونما ہوا
خواجہ فریدؒ سائیں کے عرس پر چارسالوں سے پابندیوں سے صبر کا پیمانہ لبریز
ہو چکا ہے لاہور میں جشن بہاراں پنجابی فیسٹیول اور بسنت کی تقریبات حکومت
پنجاب کی زینت ہیں جبکہ سرائیکی وسیب کے عظیم روحانی اور قومی رہبر خواجہ
فرید ؒ جنکا پیغام انٹرنیشنل تصوف اور سرائیکیوں کی امن پسندی کا پیغام ہے
اسے تعصب کی نظر کیا جاتا ہے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بے جا پابندیوں کا
نوٹس لیں اور انٹر نیشنل سطح سے آنے جانے والی شخصیات کی شرکت یقینی بنانے
کیلئے ویزوں کی بروقت سہولت دی جائے دربارِفرید ؒ پر رات کی عبادت اور عرس
پر تجارتی ثقافتی پابندیاں فوری ختم کی جائیں بصورت دیگر وسیع تر احتجاج
کا اعلان کریں گے اس میٹنگ کی میزبانی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کی
۔اس موقع پر خواجہ علی معین کوریجہ ، ایس کیو آئی کے مرکزی سیکرٹری
اطلاعات جام فیض اللہ،ھبیب الرحمن فریدی ترجمان خواجہ فرید فاؤنڈیشن ،میاں
اللہ بخش رند،حاجی ارشاد کورائی سینئر رہنما تحریک فرید پاکستان ،سمیت ایس
کیو آئی ،تحریک فریدؒ پاکستان اور جماعت فریدیہ پاکستان کے ترجمان ارشاد
فریدی نے خصوصی شرکت کی اور جماعت فریدیہ پاکستان کے صدر پیر آف کوٹمٹھن
خواجہ شریف محمد عامر کوریجہ جوکہ پاکپتن روحانی دوروں پر ہیں ان کے ساتھ
بذریعہ ٹیلی فونک عرس کے معاملات پر مشورہ کیا گیا اجلاس میں منعقد قرار
دادیں منظور کی گئیں 1خواجہ فریدؒ سائیں کے عرس پر گذشتہ چار سالوں سے
تجارتی،ثقافتی پابندیاں ختم کی جائیں ۔دربارِفرید ؒ پر نو راتاں عبادت پر
پابندی ختم کی جائے اور رات کے ٹائم دربار کو بند نہ کیا جائیعرس کے موقع
پر پورے صوبہ میں تعطیل عام کی جائے ۔نشتر گھاٹ سٹیل کی سڑکوں اور پل کے
چالو ہونے کو یقینی بنایا جائے پاکستان سے باہر سے آنے والے مشائخ اور
رہنماؤں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بر وقت ویزے فراہم کئے جائیں ۔
0 comments:
Post a Comment