راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پولیو کی کارکردگی کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی
صدارت کرتے ہو ئے ڈی سی ا و غازی ا مان اللہ نے کہا ہے کہ بچوں کو عمر بھر
کی معذوری سے بچانے کے لئے اور مہم کو کامیاب بنا نے کے لئے تمام مکاتب فکر
کے لوگ اپنا کردار ادا کریں ۔پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے
پلائے جا ئیں اور اگر کو ئی مسئلہ ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا
جا ئے تاہم ٹیموں کی سیکورٹی کے لیئے انتظامات مکمل ہیں ۔ اس مہم میں
روکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیئے جا ئیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی
ارشد گوپانگ ،ای ڈی او صحت،اے سی چوہدری مختار ، یونین کونسل کے انچارجز
اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کونسل کی سطح پر کارکردگی
کا جا ئزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں کچھ مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا جن پر ڈی
سی او نے احکامات جاری کیئے۔ اجلاس میں ڈبلیو ایچ ا و کے نمائند ے نے پہلے
دن کی مہم کو تسلی بخش قرار دیا
0 comments:
Post a Comment