Feature Top (Full Width)

Saturday, 6 December 2014

افسران اور اہلکاروں کے لئے بہتر رہائشی منصوبہ ضلعی انتظامیہ تیار کر رہی ہے مولانا علی محمد صدیقی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) افسران اور اہلکاران عوام کے خادم ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حاصل کریں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیئے مخلوق خدا کی خدمت کریں ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے نئے تعمیر ہونے والے سرکاری کوارٹر کی متعلقہ افسران کو چابیاں دیتے ہوئے کہیں۔ ڈی سی او نے کہا کہ افسران اور اہلکاروں کے لئے بہتر رہائشی منصوبہ ضلعی انتظامیہ تیار کر رہی ہے اور مزید نئے سرکاری کوارٹر بنا ئے جا ئیں گے اس موقع پر ضلع امن کمیٹی کے چیئر مین مولانا علی محمد صدیقی نے دعا کرائی ۔ یہ کوارٹر ای ڈی او فنانس و سی ڈی اصغرجلبانی ، ایس ڈی او بلڈنگ طارق خان ، پراسکیوشن اور جنگلا ت کے افسران کو الاٹ کیئے گئے گئے ۔ اس تقریب میں اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ، بلڈ نگ افسر ارشاد نبی اور دیگر افسران موجود تھے۔ بعد ازاں نے ڈی سی او نے ڈی پی ایس سکول کا بھی معائنہ کیااور سکول لیئے پینے کے صاف پانی کے لیئے فلٹریشن پلانٹ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پرنسپل آغا نوید انجم موجود تھے


0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers