Feature Top (Full Width)

Wednesday, 24 December 2014

پا نچ افراد کو لال مسجد کے خطیب مولانا عبدلعزیز کے آبائی گاؤں کے مدرسے سے گرفتار کیا

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)رراجن پور پولیس نے 23مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ان میں 18افغان باشندے بھی شامل ہیں دیگر 5افراد کو لال مسجد کے خطیب مولانا عبدلعزیز کے آبائی گاؤں کے مدرسے سے گرفتار کیا گیا ہے۔چند روز قبل بھی ر اجن پور پولیس نے انڈس ہائی وے ریلوے پھاٹک سے بارود سے بھری گاڑی پکڑی تھی۔تفصیل کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد مبینہ دہشت گردوں کے خلاف اپریشن دیہی علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے اس سلسلے میں راجن پور پولیس کو کئی کامیابیاں ملی ہیں سٹی پولیس راجن پور نے بس اسٹینڈ سے کوئٹہ سے آنے والی مری کوچ سے 18افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔افغانی باشندوں کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری چھ ڈالوں میں بس اسٹینڈ پہنچی ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل اس کی قیادت کر رہے تھے۔ان باشندوں کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے اسی طرح پولیس نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے آبائی گاؤں سے ان کے مدرسہ سے بھی 5مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اس بارے بتایا گیا ہے اس علاقے میں فرقہ وارانہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں پولیس نے علاقے سے فرقہ ورانہ لٹریچربھی برآمد کیا ہے۔علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ احساس ادارے نے چند روز قبل بارود سے بھری ہوئی گاڑی پکڑی ہے جس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا گاڑی میں جدید اسلحہ ساٹھ غیر ملکی گنیں موجود تھیں۔بتایا گیا ہے کہ راجن پور میں کئی مقامات پر سرچ اپریشن بھی جاری ہے اور ان خبروں کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers