Feature Top (Full Width)

Wednesday, 24 December 2014

محنتی اور فرض شناس ملازمین اپنے اداروں کا فخر ہوتے ہیں ڈی سی او

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) محنتی اور فرض شناس ملازمین اپنے اداروں کا فخر ہوتے ہیں اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں ۔پیشہ ورانہ صلاحیتو ں کے ساتھ اچھے اخلاق سے بھی پہچانے جاتے ہیں ان کے جانے کے بعد ان کی یادیں رہ جاتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کمانڈنٹ/پولیٹیکل اسسٹنٹ بارڈ ر ملٹر ی پولیس صفی اللہ گوندل کے تبادلے کے سلسلے میں الوداعی تقریب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل، تما م اسسٹنٹ کمشنرز ، ای ڈی او زراعت، ڈی ایم او ،سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈی او لیبر ، لیبر انسپکٹر،ڈی او سپورٹس ، نئے آنے والے پولٹیکل اسسٹنٹ بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ اپنے سینئر افسران کا احترام کریں اوران سے تجربہ حاصل کریں ۔جہاں بھی جائیں اپنے فرائض کو نہایت ایمانداری ، محنت سر انجام دیں ۔ ڈی سی او نے صفی اللہ گوندل کو الوداعی تقریب میں یادگاری شیلڈدی۔ صفی اللہ گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کے بتائے ہو ئے تجربات پر عمل کریں گے۔ اس موقع پر فاروق صادق ، ڈی ایم او عبدالروف ، چوہدری مختار ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers