راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر
محکمہ زراعت کے افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی اے پی اور
یوریا کھا دکی سپلائی اور نرخوں کے سلسلے میں معاملات زیر بحث لائے گئے
۔اجلاس میں ضلع بھر سے کھادکمپنیوں کے 18نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس
میں ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن نے کہا کہ مارکیٹ میں کھاد زائد نرخوں
پر فروخت ہونے کی اطلاعات مل ہی ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ ا س کی روک
تھام لازمی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کی ذمہ داری ہے کہ اس پر
کنٹرول کرے ۔ ۔ اس معاملے میں اگر کو ئی مزید شکایت ملی تو قانون کے مطابق
کاروائی کی جا ئے گی۔ ای ڈی او نے ہدایت کی کہ کھاد کے نرخوں کو دوکانومیں
آویزاں کیا جا ئے
0 comments:
Post a Comment