راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو
ئے ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے مقرر کردہ
معاوضہ مزدوروں کو ادا کیا جا ئے اور ان کے حقو ق کا تحفظ کیا جا ئے ۔ ان
کو قانون کے مطابق اجرت دی جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے بچوں کو
چائلڈ لیبر سے بچانے کے لئے ان کوتعلیم سے آراستہ کیا جا ئے ۔ اینٹوں کے
بھٹوں کے مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کے لیئیے انہوں نے ہیڈ ماسٹر چوہدری
نورا حمد کو ہدایت کی بھٹوں پر سکول کھولے جا ئیں۔ انہوں نے اس موقع پر ایک
مانیٹرنگ ٹیم بنا ئی جو سروے کر کے ان کو رپورٹ دے گی ۔ اس موقع پر اے ڈی
سی نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کے ڈاکٹر وں کو راجن پور کا ٹور پروگرام دینا
چایئے تاکہ مزدوروں کو مفت علاج کی سہولت مل سکے۔ ڈی او لیبر ناصر الدین
مزاری نے بتایا کہ سیکریٹری لیبر کو لیبر کالونی کے قیام کے لئے ایک مراسلہ
لکھا جا چکا ہے۔ اس موقع پر ایم این ایز او ر ایم پی ایز کے نمائندے ای ڈی
او تعلیم،اسسٹنٹ کمشنر ز،ڈی او تعلیم مردانہ زنانہ،لیبر انسپکٹر میاں
جہانگیر اور پراسکیوٹر موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment