راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمدمختار نے کہا
ہے کہ گراں فروش ملک وقوم کے دشمن یہ ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ بات
اُنہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایات پر
زائد نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت
کاروائی کی جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کا دباؤ برداشت نہ کیا جائے اُن
کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ سرکاری ملازمین کی اولین ذمہ داری
ہے اِس موقع پر زاہد محمود خان مزاری ،محمد انور قریشی بھی موجود تھے ۔
0 comments:
Post a Comment