Feature Top (Full Width)

Sunday, 9 November 2014

بھا ئی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھنا چاہیئے غازی امان اللہ


راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محرم الحرام میں تمام اداروں اور عوام نے ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا اور امن سے ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے ۔ موجود حالات انتہائی حساس ہیں ۔ دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملانے کے لیئے بھا ئی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھنا چاہیئے۔ان خیالات کااظہار ڈی سی او رراجن پور غازی امان اللہ نے مختلف مکاتب فکر کے علما کرام ، امن کمیٹی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر نے جو کرادر ادا کیاوہ مثالی ہے ۔ محرم کے ایام امن کے ساتھ گذر گئے پھر بھی ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور ریسکیو چوکس رہیں۔ لوگوں کو چاہیئے کہ مشکوک افرادن پر کڑی نظر رکھیں ۔ڈی سی او نے محرم کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر علما کر ام کا شکریہ ادا کیا ۔ْ

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers