Feature Top (Full Width)

Saturday, 22 November 2014

)عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کے فرائض میں شامل ہے محمد حنیف غوری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔ پولیس آفیسران سائیلین کو بروقت انصاف فراہم کریں ۔ روجھان تحصیل کو جرائم سے پاک کردیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار DSPسرکل روجھان فضل الرحمن خان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس محدود وسائل کے باوجود بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں کہا کہ روجھان تحصیل کے تھانہ جات کے متعلقہ ایس ایچ اوز سائلین کو بروقت انصاف فراہم کریں ۔ اور ان کے ساتھ بہترین رویہ اپنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ DPOراجن  پور زاہد محمود گوندل کی قیادت میں پولیس امن وامان کے قیام علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں بتایا کہ DPOراجن پور کی بہترین حکمت عملی سے روجھان کچہ کے علاقہ کو امن کی آماجگاہ بنا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ علاقے عوام کیلئے نو گو ایریا بنے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہ چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے ۔ عوام کو چاہئے کہ وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بھر پور تعاون کرکے اچھے شہری ہونیکا ثبوت دیں۔ اس موقع پر SHOپرویز خان احمدانی،SHOعمرکوٹ ثناء اللہ خان مستوئی ، SHOبنگلہ اچھا محمد حنیف غوری و دیگر اہلکاران بھی موجودتھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers