راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ایل پی جی
گیس سلنڈرز کی بھرائی جاری ،کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے انتظامیہ
اور متعلقہ اداروں نے ’’چپ ‘‘ سادھ لی تفصیل کے مطابق راجن پور شہر کے
مکینوں محمد عباس ،صفدر حسین ،محمدانور ،حبیب اللہ ،فاروق احمد ودیگر نے
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور شہر کے گنجان آباد علاقوں درہ
مچھی والا،سرکلرروڈ ،مزاری مارکیٹ ،جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر علاقوں میں
ایل پی جی گیس سلنڈرز کی ری فلنگ کا کام جاری ہے جس سے کئی میٹرز تک گیس کی
بُو پھیل جاتی ہے جس سے علاقہ مکین بھی پریشانی سے دوچار ہیں شہریوں نے ڈی
سی او سے فوری طور پر مذکورہ دوکانیں شہری آبادی سے دُور شفٹ کی جائیں ۔
0 comments:
Post a Comment