راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع بھر میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر
بنا نے اور تعلیم کے فروغ کیلئے سکول کونسلوں کو فعال کرنا ہوگا سکول
کونسلوں کے فعال ہو نے سے نہ صرف سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلہ مہم کو
کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے بلکہ سکولوں سے ڈراپ آؤٹ کی شَرح کو بھی
کم کیا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہار صدر ہمقدم ویلفئیر فاؤنڈیشن محمداسحاق
خان گبول نے یونین کونسل جہان پور میں مختلف قصبات سے آئے وفود سے خطاب کے
دَوران کہا اُنہوں نے دیہی علاقہ کے مکینوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم
پر توجہ صرف کریں اور اپنے علاقوں میں قائم سکولوں کی حالت زار پر توجہ
دیں بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پہلی فرصت میں پورا کریں انہوں نے والدین پر
زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنا کر اُنہیں معاشرے کا مفید
شہری بنانے میں کردار ادا کریں اس موقع پر ہاشم خان گبول، محمد رفیق گبول،
نصراللہ گبول،حبیب اللہ گبول، علی محمد گبول، محمداسلم گبول سمیت علاقہ بھر
سے کثیر تعداد میں رہائشی شریک تھے ۔
0 comments:
Post a Comment