Feature Top (Full Width)

Wednesday, 5 November 2014

انجمن پٹواریان جام پور،راجن پور اور روجہان سمیت ضلع بھر سے پٹواری اور عملہ گردوار وں نے شرکت

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) انجمن پٹواریان ضلع راجن پور کا اہم اِجلاس ،صدارت ضلعی صدر بشیر احمد مزاری نے کی اجلاس میں تحصیل صدور جام پور،راجن پور اور روجہان سمیت ضلع بھر سے پٹواری اور عملہ گردوار وں نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اجلاس کے دَوران متعدد تجاویز منظور کی گئی جس میں اس بات کی متفقہ منظوری دی گئی کہ محکمہ مال کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد پٹواریوں کو اختیار دیا جائے نہ کہ اس کے لئے مزید ملازمین بھرتی کئے جائیں جائیداد کی بیع ،ہبہ اور رہن میں حاصل شدہ فیس میں تین فی صد عملہ فیلڈ کا مقرر کیا جائے اس طرح زرعی انکم ٹیکس اور آبیانہ ومالیہ کی ریکوری میں تین فی صد عملہ فیلڈ کو دیا جائے عملہ فیلڈ حکومت پنجاب کو کھربوں روپے کا ٹیکس اکٹھا کرکے دے رہا ہے پٹواری کی تنخواہ میں اضافہ کرکے ایک تولہ سونا کے مَساوی تنخواہ دی جائے اجلاس میں صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی قیادت انجمن پٹواریان کے ہر فیصلہ کو من وعن تسلیم کیا جائیگا اجلاس میں صوبائی سطح پر انجمن پٹواریان کے چیچہ وطنی میں ہونے والے اجلاس کے دوران فیصلوں سے مقامی پٹواریوں کو آگاہ کیا گیاتنظیمی اجلاس کے دَوران ضلعی صدر بشیر احمد مزاری نے ساتھی پٹواریوں سے خطاب میں کہا کہ وہ عوام الناس کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور زمینداروں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں اُن کا کہنا تھا کہ انجمن پٹواریان کسی پٹواری کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کرے گی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنل صدر انجمن پٹواریان آئندہ اجلاس ڈویژن سطح پر بلوائیں تاکہ انجمن مزید فعال ہو آخر میں انجمن پٹواریان کی مضبوطی اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے دعاء کرائی گئی اجلاس میں تحصیل صدر روجہان عرفان احمد مزاری ،جنرل سیکرٹری روجہان ساجد حسین ملک،تحصیل صدر جام پورتنویر خاور ،ملک نبی بخش،تحصیل صدر راجن پورمحمود فرید ،چوہدری خادم حسین ،جام مختیار احمد،حسن محمود ،غلام فاروق مزاری ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers