Feature Top (Full Width)

Saturday, 15 November 2014

مسلم لیگ (ن)کی حکومت محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے شیر علی گورچانی

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران چین کے صدر ،وزیراعظم اوردیگرقیادت نے پاکستانی لیڈر شپ پر اپنے بھر پوراعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سرمایا کاری کے تاریخی معاہدوں سے ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ،ان معاہدوں کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہمسلم لیگ (ن)کی حکومت محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ چین کے صدر کا دورہ پاکستان دھرنوں کی وجہ سے ملتوی ہوا جس کے باعث بجلی کے منصوبوں میں تاخیر ہوئی لیکن اب بیجنگ میں اربوں ڈالر کے بجلی کے منصوبوں کے معاہدے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے ترقی کی راہ میں پاکستان کا ہاتھ تھاما ہے چین کے صدرمناسب وقت پر پاکستان آئیں گے۔بیجنگ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاک چین دوستی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی۔پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات روزافزوں مضبوط تر ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔دونوں ممالک کے تعلقات عوامی سطح پر گہرے ہوئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ہی دوسرے ممالک سے خوشگوار تعلقات قائم رکھنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ طے پانے والے منصوبوں میں کوئی قرضہ شامل نہیں یہ سب سرمایہ کاری ہے۔ ہماری تمام کاوشیں عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے اوراسے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers