Feature Top (Full Width)

Sunday, 9 November 2014

حکومت کپاس کی قیمتوں میں تب اضافہ کرے گی واحد بخش

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومت کی جانب سے تاحال پھٹی کی خریداری نہ کرنے پر زمیندار مایوس ،کسانوں کو اُن کی فصل کا صحیح معاوضہ نہ مل سکا آڑھتیوں کے پاس اونے پو نے داموں کپاس فروخت کر نے پر مجبور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپناوعدہ پورا کریں راجن پور کے کسانوں افتخار خان ،فاروق احمد،محمد باقر،خلیل بھٹی ،واحد بخش ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کے دَوران کہا کہ فصل کپاس تقریباً ختم ہونے کو ہے مگر ایک ماہ قبل کئے گئے اعلان پر حکومت نے تاحال کچھ عمل نہ کیا کسان اپنی فصل اونے پونے داموں بیچ چکے ہیں حکومت کپاس کی قیمتوں میں تب اضافہ کرے گی جب کسان تمام فصل بیچ چکے ہوں گے تب کاٹن جنرز منافع کمائیں گے اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پھٹی کی سرکاری طور پر خریداری کا عمل شروع کیا جائے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers