راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد ثاقب عزیز نے ڈی سی
او غازی امان اللہ کے ہمراہ ایشیا ء کے سب سے بڑے مچھلی اور لائیو سٹاک عمر
فارم کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے فارم کے مالک زبیر خان کی علالت کی وجہ
سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع
پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری مختار احمد، ای ڈی او زراعت ملک سیف
الرحمان ، عمر خان اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز رضا بلوچ اور دیگر متعلقہ
افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ثاقب عزیز نے فارم کے مختلف
شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا جن میں لائیو سٹاک ، مچھلی کے فارم ، بطخ کے
فارم اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ بعد ازاں زبیر خان نے اپنی طرف سے کمشنر
ڈیرہ غازی کے اعزاز میں شیلڈ پیش کی ۔
0 comments:
Post a Comment