Feature Top (Full Width)

Wednesday, 12 November 2014

راجن پور ،شہر میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف تاجروں اور شہریوں کا ٹریفک چوک انڈس ہائی وے پر مظاہرہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،شہر میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف تاجروں اور شہریوں کا ٹریفک چوک انڈس ہائی وے پر مظاہرہ ،تاجروں نے انڈس ہائی وے پر ٹائیر نذر آتش کئے رکاوٹیں کھڑی کرکے انڈس ہائی وے کو بند کردیا کراچی سے پشاور جانے والی انڈس ہائی وے کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن ایس ڈی پی او صدر اعجاز رندھاوا سے مظاہرین کے مذاکرات کامیاب تفصیل کے مطابق راجن پور شہر کے تاجروں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک چوک پر ٹائیر نذر آتش کئے اس موقع پر اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی شہر عبدالمالک قریشی ،سیف اللہ تگہ ،قاری محمود قاسمی ودیگر کا کہنا تھا کہ سٹی پولیس شہریوں کو امن وامان فراہم کر نے میں ناکام ہوچکی ہے دن دیہاڑے شہر کے گنجان آباد علاقوں سے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں ہورہی ہیں گذشتہ ہفتے شہر سے ہی کاٹن جنرزسے 31 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے تھے آئے روز وارداتوں پر پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی مظاہرین سے مذاکرات کرنے ایس ڈی پی او صدر اعجاز احمد رندھاوا اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رانا جان محمد پہنچ گئے پہلے تو مشتعل مظاہرین نے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تین گھنٹے تک احتجاج جاری رہاتاہم بعدازاں ٹریفک چوکی کی عمارت میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے بعدازاں مظاہرین منتشر ہوگئے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers