راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) خان گروپ آف کمپنیز کی جانب سے عمر فش کمپلیکس
،لائیوسٹاک سمیت دس سیکشن ،بٹیر فارم ،تلاپیہ مچھلی تالاب،بائیو گیس پلانٹ
،ڈک فارم اور مساجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خان گروپ آف کمپنیز
کے چئیر مین محمد زبیر فاروق خان نے کہا کہ ایشیاء بھر میں اس طرز کا فارم
نہیں اُن کی خواہش تھی کہ انسانیت کی خدمت کریں یہ منصوبہ جات اُن کی
دوسالہ محنت وکاوش کا نتیجہ ہیں تقریب میں ملتان ،ڈی جی خان سمیت ملک بھر
سے سماجی شخصیات اور سرکاری ملازمین اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات
شریک تھیں نواب زبیر فاروق خان نے راجن پور میں خواجہ فرید ؒ یونیورسٹی کے
لئے 5 ایکڑ آراضی ،راجن پور میں میڈیکل کلینک اور آنکھوں کے ہسپتال کی
تعمیر کا اعلان کیا جس کی تعمیر کا کام ایک ماہ کے اندر شروع کردیا جائیگا
اُن کا کہنا تھا کہ راجن پور سے اُن کا پرانا رشتہ ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے
اُنہوں نے آراضی دی تھی اب بھی وہ راجن پور کی ترقی کے لئے بھرپور کردار
ادا کرتے رہیں گے اُنہوں نے اعلان کیا کہ کسی شہری کو فش فارمنگ کیلئے کسی
بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوتو عمر فش فارم کی انتظامیہ اُنہیں امداد فراہم
کرے گی تقریب کے اختتام پر مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو
شیلڈز سے بھی نوازا گیا ۔
0 comments:
Post a Comment