راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) شوگر کین سیس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے
ہو ئے ڈی سی او غازی اما ن اللہ نے کہاہے کہ کسان کاشتکاروں کو گنے کی رقم
کی ادائیگی بر وقت کی جا ئے اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ڈی
سی او نے کہا ہے کہ گنے کا ریٹ 180روپے فی من مقرر کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع
پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،کمانڈنٹ بی ایم پی
صفی اللہ گوندل، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان،ڈی او لیبر ناصر الدین
مزاری، ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر،منیجر شوگر مل، مقامی زمیندار اور
کاشتکاروں،نمائندہ صارفین راؤ افسر ،اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود
تھے۔ڈی سی او نے محکمہ لیبر کے افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر
اوزان کی چیکنگ کی جا ئے ۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو کہا کہ اوورلوڈنگ نہ
ہونے دیں ۔انہوں نے کہا کہ کشتیوں کا عارضی پل جلد چالو کیا جائے اور
ریسکیو1122 کی ایک گاڑی وہاں موجو دہونا چایئے۔ انہوں ٹریفک پولیس کو ہدایت
کی کہ زیادہ سپیڈ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جا ئے تاکہ حادثات نہ
ہوں ۔ لوگوں کی سہولت کے پیش نظر نشتر گھاٹ پر ایک مضبوط پل تعمیر کی جار
ہی ہے۔ انہوں نے شوگر ملز کے منیجر کو کہا کہ کسی کی حق تلفی نہ کی جا ئے
اور کسان گھر کاشتکاروں کی سہولت کے لیئے بنایا گیا ہے۔ ان کو سہولیات دی
جا ئیں اور کہا کہ سڑک کے ساتھ گھڑی گاڑوں پر ری فلیکٹر لگا ئے جا ئیں اور
ان سے دوسری گاڑیوں کے لیئے مسئلہ پیدا نہ ہو ۔ ڈی سی او نے ای ڈی او فنانس
کو ہدایت کی کہ ہفتے میں ایک بار میٹنگ کر کے کسانوں کو پے منٹ کی ادائیگی
بارے معلومات حاصل کیا کریں ۔
0 comments:
Post a Comment