راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر پرچیز
کمیٹی کی موجودگی میں ضلع راجن پور کے 377 سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم کی
فراہمی کے لیئے ٹینڈر کھولے گئے جس کی نگرانی اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ نے
کی۔ ان ٹنیڈر میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس
موقع پر ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن نے بتایا کہ ڈی سی او نے ہدایت کی ہے
سولر سسٹم ایمانداری سے خرید کیئے جائیں اور یہ کام شفا ف انداز میں کیا
جا ئے ۔اس کام میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ اس موقع
پر ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی، ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ، ہیڈ ماسٹر
چوہدری نور احمد،صدر بار رفیع پچار ، امن کمیٹی کے نمائندہ بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment