Feature Top (Full Width)

Sunday, 9 November 2014

نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ نے ڈٹ کر باطل قوتوں کا مقابلہ کیا عاطف حسین مزاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری غیررسمی تعلیم سردار عاطف حسین مزاری نے کہا ہے کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ نے ڈٹ کر باطل قوتوں کا مقابلہ کیا آج دُنیا حضرت امام حسینؓ کی اس لازوال قربانی کو ہرسال خراج عقیدت پیش کرتی ہے حضرت امام حسینؓ نے ہمیں سبق دیا کہ حق پر ڈٹے رہو چاہے تمہیں اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑے اِن خیالات کا اِظہار اُنہوں نے یوم عاشور کے موقع پر تحصیل روجہان مزاری میں مختلف جلوسوں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے نظریات پر عمل پیرا ہونا چاہیئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ عصرِ حاضر کا تقاضا ہے کہ معاشرتی بگاڑ کو ختم کرنے کیلئے دین اسلام میں پورے پورے داخل ہوجائیں اُن کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب نے اِس مرتبہ یومِ عاشور پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں کہ جس کی بدولت الحمداللہ یوم عاشور بخیروعافیت گذر گیا ہے اُن کا کہناتھا کہ بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ راجن پور خصوصاً ڈی سی او غازی امان اللہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اِس موقع پر سردار امجد خان مزاری ،ڈاکٹر غونث بخش مزاری ودیگر موجود تھے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers