راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے
کہا ہے کہ پاکستان معاشرہ دین سے دُوری کے سبب تنزلی کا شکار ہے آج
پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلامی تعلیمات پر عمل
پیراہوکر کیا جاسکتا ہے نواب زبیر فاروق نے خدمت خلق کا بیڑا اُٹھایا اور
جنوبی پنجاب کے غریب اور نادار مریضوں کی شفاء یابی کے لئے ٹرسٹ قائم کئے
ان کے ان اعمال کا اَجر اللہ تعالیٰ کی ذات ہی دے سکتی ہے ان خیالات کا
اظہار اُنہوں نے نواب زبیر فاروق خان کے عمر فش فارم کی افتتاحی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک میں
اسلامی نظام کے قیام کی بات کی ملک میں عدل وانصاف کا معاشرہ صرف اسلامی
نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے اُن کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکمرانوں کی
پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں ملک میں مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی سے
معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری موجود ہ حکمرانوں پر
عائد ہوتی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment