راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) خوش قسمت وہ ملازم جو اپنی سروس خوش اسلوبی کے
ساتھ پوری کر کے ریٹائر ہو جا تے ہیں ۔ان کی یاد ہمیشہ رہتی ہے۔ ان خیالات
کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے ڈی او زرعی انجینئرنگ نصرت شاہ کی
ریٹائر منٹ کی الوداعی تقریب کے موقع پر کیا ۔ اس تقریب میں اے ڈی سی ،
ضلعی افسران اور محکمہ کے افسران موجود تھے۔ ا س موقع پر نصرت شاہ نے کہا
کہ مجھے خوشی ہے میں نے اپنے سروس کے آخری ایام ایک شفیق اور تجربہ کار ڈی
سی او کے ساتھ کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران ڈی سی او نے جس
طرح خود دن رات کام کیا ۔ انہوں نے ضلع کی ترقی میں مثالی کام کیا ۔ ڈی سی
او نے ایسے ترقیاتی کام کرائے جو آج تک کسی نے نہیں کرا ئے
0 comments:
Post a Comment