راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن سردار محمد طارق
خان دریشک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبے میں
خوشحالی لانے کا عزم کررکھا ہے صوبے سے بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے محکمہ
تعلیم میں جلد ہی ایجوکیٹر بھرتی کئے جائیں گے جبکہ حکومت پنجاب نے بے
روزگار نونوجوانوں کے لئے ’’اپنا روزگار سکیم ‘‘ متعارف کرادی ہے جس سے
میٹرک پاس بے روزگار نوجوان بھر پور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اِن خیالات کا
اِظہار اُنہوں نے ایک ملاقات کے دَوران کیا اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم
لیگ ن کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر کم کردی ہیں
جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے اب حکومت بجلی
کی قیمتوں میں کمی کی پلاننگ کررہی ہے اس ساری تَگ ودَو کا مقصد عام آدمی
کو مہنگائی کے اس دَور میں نمایاں ریلیف فراہم کرنا ہے اُن کا مزید کہنا
تھا کہ نوجوانوں کا چاہیے کہ صوبائی حکومت کے ’’اپنا روزگار سکیم ‘‘ سے
بھرپور فائدہ اُٹھائیں ۔
0 comments:
Post a Comment