Feature Top (Full Width)

Sunday, 9 November 2014

قصبہ مرغائی میں غیرقانونی طور پر جلوس نکال کر پرامن قصبہ کے امن کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ریاض احمد معاویہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر ریاض احمد معاویہ نے کہا ہے کہ مرغائی شہرکے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مرغائی شہرمیں کبھی ماتمی جلوس نہیں نکلا اور نہ ہی قانونی طور پر کسی جلوس کی اجازت ہے مگر قصبہ مرغائی میں غیرقانونی طور پر جلوس نکال کر پرامن قصبہ کے امن کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی یہ بات انہوں نے ایک ملاقات کے دَوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ پندرہ روز قبل ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا گیا تھا کہ غیرقانونی جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے مگر محرم کے ایام میں نہ صرف غیرقانونی جلوس نکالے گئے بلکہ حملہ کر نے کی کوشش کی گئی مگر ڈی پی او ضلع راجن پور نے بھرپور نوٹس لیا اور فوری طور پر مرغائی شہرپہنچ کر غیرقانونی جلوس کو منتشر کرادیا جس پر ہم اُن کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ مرغائی شہرکے غیرقانونی جلوس کی سرپرستی غلام سرور شاہ،سابق ناظم مرغائی منور حسین بخاری اور اہلِ تشیع کے موسیٰ رضا جسکانی نے کی اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیرقانونی جلوس نکالنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور شہر کے امن کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers