راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی شہید
کا راستہ نہ ہونے سے سکول کی طالبات اور اسٹاف کو آمدورفت میں شَدید مشکلات
کا سامنا ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فوری طور پر سکول کی سڑک تعمیر کرنے کی منظوری
دے تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ گبول جاگیر میں اکلوتا گرلز سکول تعمیر ہے
جہاں زیرِتعلیم بچیوں کی تعداد 2 سو سے زائد ہے مگر سکول کا راستہ نہ ہونے
سے سکول کی بچیوں اور سکول اسٹاف کو آمدورفت میں سخت مشکلات درپیش ہیں بارش
کے ایام میں تو سکول پہنچنا انتہائی دُشوار گذار ہوجاتا ہے اہل علاقہ کا
کہنا ہے کہ متعدد بار محکمہ تعلیم کے دفتر گئے اور اُنہیں صورتحال سے آگاہ
کیا مگر کچھ عمل درآمد نہ ہوا اہل علاقہ نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ
فوری طور پر گرلز پرائمری سکول کا راستہ تعمیر کیا جائے اور طالبات واسٹاف
کی اس مشکل کو آسان کیا جائے ۔
0 comments:
Post a Comment