راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سابق صدر پاکستان پرویز مشرف ملک و قوم کے محب
وطن لیڈر ہیں ان پر قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں ان خیالات کا
اظہار اے پی ایم ایل پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے
ضلع راجن پور کے کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا ہے انہون نے کہا کہ ملک و
قوم کو اس وقت شدید بحرانوں اور کافی چیلنجز کا سامنا ہے سابق صدر
پرویزمشرف کی ولولہ انگیز قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ ملک کی سلامتی
استحکام اور تبدیلی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی موجودہ حکمران عوام سے کئے
گئے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اورن لیگ حکومت دھاندلی
سے بنی ہے جلد ہی ملک میں بڑی تبدیلی آئے گی اس موقع پر ملک غلام شبیر
،محمد ظفر،محمداسلم شاد،امجد کھوسہ،مظفر حسین دیگر موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment