راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،ملکیتی زمین فروخت کیوں کی ؟خون سفید
ہوگیا، 3بیٹوں اور بھتیجو ں کا بوڑھی والدہ پر بے رحمانہ تشدد ،بیٹوں نے
ساتھیوں کی مدد سے زمین پر قبضہ جماکر فصل تِل کا اُجاڑہ کردیا ،کوٹ مٹھن
پولیس بھی ملزمان سے سازباز ہوگئی بوڑھی خاتون انصاف کے حصول کے لئے ڈی پی
او راجن پور کے دفتر پہنچ گئی وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب مجھے انصاف
دِلائیں نواحی موضع مڈگولہ کی رہائشی مسماۃ منن مائی بیوہ الٰہی بخش قوم
گولہ نے راجن پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے اپنی 32
کنال پانچ مرلہ زمین اپنے بھائی اور بھتیجو ں فقیر بخش اور غلام حیدرو غیرہ
کو فروخت کردی جس کا مسماۃ منن کے بیٹوں کو شدید رَنج ہوا جس پر گذشتہ
جمعہ کو اُس کے بیٹے فداحسین،مہرحسین اور قاصد حسین نے اپنے دیگر ساتھیوں
عزیز محمد وغیرہ کے ہمراہ آکر آتشیں اسلحہ کے زور پر مذکورہ رقبہ پر قبضہ
جما لیا اس دَوران ناخلف بیٹوں نے بوڑھی ماں اور اپنے ماموں کو بھی نہ بخشا
اور اُنہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا متاثرہ خاتون کے مطابق جب میں اپنے
اوپر ہو نے والے ظلم کے خلاف تھانہ کوٹ مٹھن گئی تو پولیس نے ایک نہ سنی
اور اُسے دھکے دے کر تھانہ سے نکال دیا اُس کے بیٹوں کے ہمراہی ملزمان
بااثر ہیں جو میرے بیٹوں کو ورغلاء پھسلاء کر زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں
متاثرہ خاتون نے ڈی پی او کو درخواست گذاری ڈی پی او نے متعلقہ تھانے کو
ہدایت کردی متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی
پنجاب سے فوری طور پر انصاف فراہم کرنے اور حملہ آور ملزمان کے خلاف قانونی
کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment