راجن
پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریننگ حاصل کرنے والے افسران کے وفد کا ضلع راجن پور کا دورہ کے
موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ کمپلکس کے کمیٹی روم میں
بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع راجن پور 1982میں بنا یا گیا یہ پنجاب کا
آخری ضلع ہے یہاں پر مختلف قومیں آباد ہیں۔زیادہ تر لوگ دیہی علاقوں میں
کھیتی باڑی اور بھیڑ بکریاں پالتے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے یہ ضلع پسماندہ تھا اب
اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔انہوں نے ضلع کے مسائل اور
وسائل کے بارے میں بھی بریفینگ دی۔ قبل ازیں اس وفدنے کوٹ مٹھن خواجہ غلام
فرید ؒ کے دربار پر بھی حاضری دی اور میجر اوقاف نے ان کی دستار بندی کی
اور دیوانِ فرید بھی پیش کیا گیا ۔آخر میں ادارے کی طرف سے وفدنے ڈی سی او
غازی امان اللہ اور ڈی پی او زاہد محمود گوندل کو شیلڈ پیش کیں۔ وفد نے
موجودہ ضلع کی ترقی دیکھ کر موجودہ ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
0 comments:
Post a Comment