Feature Top (Full Width)

Wednesday, 5 November 2014

تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی زاہد محمود گوندل

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او غازی امان اللہ نے محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور عملہ اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری کے ساتھ سر انجام دیں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی سی او نے ایکسین واپڈا کو ہدایت کی کہ لٹکتی ہوئی بجلی کی تاریں اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے ۔ریسکیو اور ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں میں صفائی اور لائٹوں کا انتظام بہتر ہونا چاہئے ۔ اور عملہ ڈیوٹی پر حاضر رہے۔اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے بتایا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں اور پولیس کے نوجوان اپنی اپنی ڈیوٹی پر موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک افراد نظر آئے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع کریں۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل،اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ایکسین واپڈا راجیش کمار، ریسکیو 1122،ضلع آفیسر ڈاکٹرا سلم اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers