راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مختلف حکومتوں نے خواتین کی ترقی اور انہیں اُن
کے حقوق کی فراہمی میں بے شمار قوانین پاس کئے مگر دیہی علاقوں میں رہائش
پذیر خواتین آج بھی اِن قوانین سے ناواقف ہیں سی سی ایچ ڈی کے پروگرام کا
مقصد مردوخواتین کو اُن کے حقوق سے آگاہی اورفراہمی میں کردار ادا کرنا ہے
16 یونین کونسلوں میں یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے دیہی سطح پر موبائل لیگل
ایڈ کی تقاریب کا مقصد ایسے مردوخواتین کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنا ہے
جو روزگار کے حصول میں مشغول ہونے کے سبب متعلقہ اداروں تک پہنچنے سے قاصر
ہیں اِن خیالات کا اظہار اسسٹنٹ پراجیکٹ آفیسر محمد فاروق ملک ،معروف
قانون داں عمیر عثمان بھٹی ،میمونہ حبیب ایڈووکیٹ نے قصبہ ونگ میں منعقدہ
تقریب سے خطاب کے دَوران کیا اِس موقع پر پراجیکٹ آفیسر سی سی ایچ ڈی مس
راشدہ بانو اور سوشل موبلائزر مستنصر یوسفی سمیت معززین علاقہ اور علاقہ
بھر سے مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک تھی مقررین کا کہنا تھا کہ دیہی
علاقوں میں معاشرتی مسائل معمولی تنازعات سے شروع ہوتے ہیں جو بعدازاں بڑے
جھگڑوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں تقریب کے دَوران مختلف مردوخواتین نے وکلاء
پینل سے اپنے مسائل بیان کئے جس پر وکلاء نے اُن کے فوری حل کیلئے اُنہیں
مشورے فراہم کئے خواتین کی کثیر تعداد نے بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کے تحت
مالی امداد نہ ملنے کی شکایات بھی کی وکلاء پینل نے اس حوالے سے بھی خواتین
کی راہنمائی کی ۔
0 comments:
Post a Comment