راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،مسلح مخالفین کی فائر نگ سے 4 افراد زخمی
ہسپتال داخل ،زخمی افراد کوہسپتال انتظامیہ نے وارڈ سے نکال دیا متاثرین کا
احتجاج ،وزیراعلیٰ انصاف فراہم کریں تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ رکھ ڈائمہ
کے حافظ بشیر جامڑہ کی بکریاں چوری ہوئیں جن کی چوری کاشبہ سجاد اور الطاف
پر ہواس دوران چوری کی صفائی مانگنے پر مسلح ملزمان رمضان ،ریاض
،بلال،الطاف ،مشتاق وغیرہ نے کلہاڑیوں اور سوٹوں سے حملہ کردیااور فائرنگ
کردی جس کے نتیجے میں بشیر احمد،کاشف حسین ،فقیر بخش اور غلام رسول شدید
زخمی ہوگئے جنہیں ورثاء نے ڈی ایچ کیو میں داخل کرادیا اس دوران پولیس چوکی
بیٹ سونترا نے نہ ہی ڈاکٹ جاری کیا جبکہ ڈاکٹرز نے بھی زخمیوں کا سرکاری
خرچ پر علاج نہ کیااور دوروز رکھنے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج
کردیا متاثرین نے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اُن کے
مخالفین نے ڈیوٹی ڈاکٹرزڈاکٹر حمید انجم ،ڈاکٹر ذیشان ،ڈاکٹر شمع نورکو
بھاری رشوت دی ہے جس بناء پر بغیر علاج اُنہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا
جبکہ دوروز کے دوران تمام ادویات بھی پرائیویٹ اسٹورز سے منگوائی گئیں اُن
کا کہنا تھا کہ سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر شدید ضربات ہونے کے باوجود میڈ
یکل سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہامتاثرین کا کہنا تھا کہ چوکی انچارج بیٹ
سونترہ نے بھی بھاری رشوت کے باعث ڈاکٹ جاری نہیں کیا اور دو روز گذرنے کے
باوجود اُن کی ایف آئی آر درج کی گئی نہ ہی حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا
اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے بعدازاں مظاہرین نے مریض
کے اسٹریچر کے ہمراہ ڈی سی او آفس تک احتجاج کیا ۔
0 comments:
Post a Comment