راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )تبدیلی خان مسلم لیگ ن کی حکومت پر بلاوجہ مسلسل
تنقید کی بجائے خیبر پختون خواہ میں اپنی حکومت کے اندر تبدیلی لائیں
اورکارکردگی دکھائیں وزیراعظم میاں نوازشریف نے ملک و قوم کو ترقی کی راہ
پر گامزن کر دیا ہے اور لوگوں کو بھرپور ریلیف دینے کیلئے ایک بار پھر تیل و
بجلی کی قیمتیں مزیدکم کی جائیں گی 30 نومبر کو پی ٹی آئی کا تماشہ دھرنا
شو بری طرح فلاپ ہو گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن راجن پور کے تحصیل
صدر ظہیر احسن چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ
مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف گامزن کرنے
کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے جبکہ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں جمہوریت کو
نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اورتبدیلی خان وزیراعظم کے خواب
دیکھنے کیلئے ہر وقت بے چین رہتے ہیں وزیراعظم میوزیکل تماشوں جیسے دھرنوں
کی سیاست سے کبھی نہیں بنتا موجودہ حکومت کو پوری قوم نے پانچ سالہ آئینی
جمہوری مینڈیٹ دیا ہے اور حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا
نہ رکھے گی 30نومبر کو بھی غیر جمہوری ہتھکنڈے ناکام ہوں گے اور قوم
جمہوریت اور نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے۔
0 comments:
Post a Comment